کراچی میں آٹےکی نئی قیمتیں مقرر ۔ فائن اور چکی کے آٹے کی قیمتوں میں کمی ۔ فی کلو فائن آٹا بانوے روپے اور چکی آٹا سو روپے فی کلو کا ہوگیا۔
کمشنر کراچی نے شہر میں آٹےکی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل قیمت 83 روپے ریٹیل قیمت87 روپے فی کلو مقررکردی گئی ۔ نوٹی فکیشن کےمطابق فی کلو فائن آٹےکی ریٹیل قیمت 7 روپے کمی 92 روپے ۔ جبکہ ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 88 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چکی کے آٹےکی قیمت 15 روپے کمی سے فی کلو 100روپے مقرر کردی گئی ۔روٹی تنوری نان اور چپاتی کے بھی سرکاری نرخ جاری کر دئیے گئے۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے,تنوری نان 120 گرام 15 روپے ۔تندوری نان 140سے150 گرام 18 روپےمقررکئے گئے ۔تنوری نان 180 گرام کی سرکاری قیمت 23 روپے مقرر کر دی گئی ۔ کمشنر کراچی نے 17 دسمبر 2024 کو فائن آٹےکی فی کلو ریٹیل قیمت 99 روپے جبکہ فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 95روپے اور چکی آٹےکی قیمت 115روپےکلو مقرر کی تھی۔