کوئٹہ دھماکے پر صدر مملکت اور وزیر داخلہ کا ردعمل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کوئٹہ دھماکے پر صدر مملکت اور وزیر داخلہ کا ردعمل

کوئٹہ دھماکے پر صدر مملکت اور وزیر داخلہ کا ردعمل


صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر ملکی امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ صدر نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔


صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف ریاستوں اور ان کی پراکسیز کے خلاف عالمی و علاقائی منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے، اور ہم بھارت نواز عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔


وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایف سی کے جوانوں کو خودکش حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، جس پر قوم کو ان پر فخر ہے۔


وزیر داخلہ نے ایف سی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں