کراچی کے علا قے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے
قریب شہری نے واردات کے لئے آئے دو ڈاکو ٹھکانے لگا دئیے،
ذاتی اسلحے سے فائرنگ کی تو دو نوں ڈاکو زخمی ہوگئے ،اسپتال پہنچنے سے
قبل دم توڑ گئے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب گلی میں موجود
افراد کو لوٹنے کی کوشش کرنا ڈاکؤوں کو
مہنگا پڑ گیا ۔
ملزموں نے جونہی موٹرسائیکل پر پہنچ کر واردات کی
غرض سے اسلحہ نکالا شہری نے حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنے اسلحے سے فائرنگ کردی،
سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ سے زخمی ہوکر
ڈاکؤوں کو زمین پر گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے،
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکؤوں کے قبضے سے اسلحہ،8موبائل فونز اور
23ہزار نقدی برآمد ہوئی ،
ملزموں کی موٹرسائیکل اور اسلحہ تحویل میں لے کر
تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔