آئی جی جیل سندھ کی تعیناتی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج۔عدالت نے درخواست قابل سماعت قراردےدی۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے موقف اپنایا آئی جی جیل کی تعیناتی صوبائی سلیکشن بورڈ کی منظوری سےنہیں ہوئی۔ جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیئےآئی جی جیل کی تعیناتی سے آپ کاکیا تعلق ہے۔وکیل نے کہا یہ مفادعامہ کامعاملہ ہے۔بطورشہری اس سےتعلق ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری داخلہ ، آئی جی جیل اور دیگر فریقین نے سے جواب طلب کرلیا۔