کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے وائٹ کرولا گینگ کے چار ملزمان ضلع جامشورو کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک۔

عرفان علی عرفان علی

  کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے وائٹ کرولا گینگ کے چار ملزمان ضلع جامشورو  کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک۔


 کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے وائٹ کرولا گینگ کے چار ملزمان ضلع جامشورو  کی حدود میں پولیس مقابلے میں ہلاک۔ ملزمان کا سپرہائی وے  کراچی  میں بھی پولیس سے  مقابلہ ہوا تھا۔  ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر  چھینی گئی  گاڑی میں فرار ہوئے اور  چھینی گئی گاڑی میں سوار نوجوان کو گولی  مار کر  پھینک دیا تھا۔

 پولیس کےمطابق  گینگ نے سچل کے علاقے سے ڈبل کیبن گاڑی چھینی اور نوجوان ڈرائیور کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکو   ٹریکر کھلوانے  کے لئے مغوی  نوجوان عدنان   کو ساتھ لے جارہے تھے۔ راستے میں   کار اور ڈبل کیبن گاڑی  میں سوار ڈاکووں کا پولیس سے سامنا ہوا۔ پولیس نے ملزموں کو روکنا چاہا ،،تو ان کی  کارکنکریٹ بیرئیر سے ٹکراگئی۔ڈبل کیبن گاڑی میں یرغمال بنے نوجوان عدنان نے  شور مچایا،، تو ملزموں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا۔ ملزم اپنی کرولا کار چھوڑ کر ڈبل کیبن میں فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان عدنان مگسی،،، سچل کے علاقے وکیل سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ ملزموں کی گاڑی سے کلاشنکوف کے کئی میگزین پولیس کی کیپس، دونمبر پلیٹس  اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ضلع جامشورو کی حدود میں مفرور ملزمان کا پھر پولیس سے سامنے ہوا۔  چار ملزمان  فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ پولیس کےمطابق چاروں ملزموں نے کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی کہیں چھوڑ دی تھی،، اور چھینی گئی کسی اور گاڑی میں سوار تھے،۔  ہلاک   کار لفٹر گروپ  انتہائی مطلوب تھا ۔ ہلاک ملزمات کراچی سے بیش قیمت گاڑیاں چھین کر اندرون سندھ لے جاتے تھے ۔ رواں برس دوران لوٹ مار قتل افراد کی تعداد انہتر ہوگئی۔