پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی براہ راست ذاتی نگرانی کریں گے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ شہری خصوصاً سمندر پار پاکستانی پورٹل پر اپنی شکایات درج کریں، جنہیں فوری طور پر متعلقہ حکام کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اضلاع میں 2354 ڈیش بورڈز قائم کیے گئے ہیں جہاں شکایات درج کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام شکایات کے بروقت ازالے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شکایت ایک دن میں حل ہو سکتی ہے لیکن اس پر ہفتہ لگتا ہے تو یہ غفلت تصور ہوگی۔
، ای گورننس کے تحت موجود مختلف ایپس کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ساتھ یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ایک مربوط اور مؤثر نظام فراہم کیا جا سکے۔