کراچی میں نئی نویلی دلہن کی ٹک ٹاک بنانے کے دوران جان چلی گئی۔ گلستان جوہر میں گھر میں گزشتہ روز گولی لگنے سے زخمی خاتون نے دم توڑ دیا۔
گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کو گھر میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔خاتون کاپچھلے ماہ ہی کزن سے نکاح ہوا تھا۔ وہ کشمور سے کراچی آئی ہوئی تھی ۔واقعے میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول ضبط کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔