وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا برازیل میں COP30 کانفرنس کے دوران پاکستان پویلین کا افتتاح، جیسندا آرڈرن سے ملاقات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

برازیل: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے COP30 ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جس میں نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسندا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

جیسندا آرڈرن نے کانفرنس میں بطور خصوصی نمائندہ شرکت کی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، جس میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے متعدد اقدامات شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

یہ ملاقات نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا مظہر تھی بلکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تعاون کے لیے ایک مثبت قدم بھی ثابت ہوئی۔