میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں

عرفان علی عرفان علی

 میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں


میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا دوسرا مرحلہ اکتیس دسمبر تک مکمل کرلیں گے۔ شہر میں گٹروں کے ڈھکن کا مسئلہ حل کررہے ہیں۔

 میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت ضلع کورنگی کو کچرے اٹھانے والی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔میئر کراچی کا کہنا تھا شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے قائدآباد جانے والے حصے کو مارچ تک مکمل اور کاٹھور تک ٹریک کو دسمبر تک فعال کر دیا جائے گا۔میئر کراچی نے اس موقع پر یونین کونسلز کے بجٹ کو پانچ سے بڑھا کر بارہ لاکھ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ ایک بار پھر مخالفین کو مل کر شہر کی خدمت کرنے کی دعوت بھی دے دی۔