لاہور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیت اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا دورہ بھی کیا۔قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا۔جوانوں کے لیے فراہم اسپورٹس اور تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طبی عملے اور انتظامیہ نے جدید اور معیاری طبی سہولت قائم کی ہے۔فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔فیلڈ مارشل کے مطابق مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔فوج پوری توجہ، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط ارادے کے ساتھ کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی