وزیر
محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے اچھاکام کیا،،توضرور ہمارا میئر کراچی بنے گا۔ ایم کیوایم نے وزارتیں
نہیں مانگی۔ کسی کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے۔
وزیر
محنت سندھ سعید غنی نے کلک اور بلدیہ شرقی کے اشتراک سے ترقیاتی
منصوبوں کا سنگ بنیاد ر کھا۔
صوبائی
وزیر کا کہنا تھا ضمنی الیکشن اورکنٹونمنٹ
کے انتخابات میں ہم نے زیادہ ووٹ لئے۔اچھاکام کیاتوضرور ہمارا میئربنے گا۔
انہوں
نےکہا ایم کیوایم نے وزارتیں نہیں مانگی۔ ڈومیسائل، مردم شماری اور دیگرشہری
مسائل،،، ایم کیوایم کے ایشو
ز تھے ۔
سعید
غنی کا کہنا تھا ہم کسی کو بے گھر نہیں
کرنا چاہتے۔ کوشش ہے کہ نالوں پر تجاوزات
آپریشن میں بھی کم سے کم لوگ متاثرہوں