سرگودھا: شدید دھند کے باعث ایک ٹرک نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

  سرگودھا: شدید دھند کے باعث ایک ٹرک نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوگئے



سرگودھا: شدید دھند کے باعث ایک ٹرک نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک کے نیچے آنے سے افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  

اطلاعات کے مطابق ٹرک میں سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد فوتگی پر جا رہے تھے۔ حادثے کے وقت نہر خشک تھی اور اس میں پانی موجود نہیں تھا۔  

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کوٹ مومن اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔