وزیر داخلہ محسن نقوی کا سری لنکا کا دورہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سری لنکا کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سری لنکا کا دورہ

کولمبو: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کی وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال سری لنکن وزیر داخلہ آنند وجے پالا نے کیا۔ ملاقات میں داخلی سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


دونوں ممالک نے مالیاتی فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کے لیے باہمی کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔


وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن پولیس افسران کو پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ سری لنکن وزیر داخلہ آنند وجے پالا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔