کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے دس سالہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں شہر میں سب سے زیادہ بارشیں برسی تھیں۔

 2018 میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارشیں 1967 میں  713 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ بارش 27 اگست 2020 کو 223 اعشاریہ 5 ملی میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

 سال 2020 میں مجموعی طور پر 484 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2000 میں 46 اعشاریہ 9 , 2001 میں سو اعشاریہ 4 , 2002 میں 55 اعشاریہ 8 , 2003 میں 335 اعشاریہ 2 , 2004 میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

2005 میں 97 اعشاریہ 2 , 2006 میں 301 اعشاریہ 1 , 2007 میں 465 اعشاریہ 6 , 2008 میں 91 اعشاریہ 5 , 2009 میں 279 اعشاریہ 9 جبکہ 2010 میں 372 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سال 2011 میں 295 ملی میٹر,  2012 میں 159 اعشاریہ 1 , 2013 میں 172 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔