ترجمان سندھ حکومت مرتضی
وہاب کا کہنا ہے بلدیاتی نظام میں ترمیم
کا معاملہ کورٹ پہنچا،،، یا عدلیہ نے اس رد کیا،، تو بلدیاتی انتخابات التوا کا شکا ر ہوجائیں گے۔ سندھ بار کونسل کے آفس سیکریٹری کا قتل افسوس
ناک ہے۔انشاءاللہ قاتل جلد گرفتار ہوں گے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی
وہاب کا کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی نظام کوچیلنج کیا گیا ،، یا عدالت
نے رد کیا ،، تو بلدیاتی انتخابات التوا
کا شکار ہوں گے۔یہ تو مشرف کے بلدیاتی نظام کے حامی تھے۔ کہتے تھے ادارے مئیر کے
حوالے کریں۔ ہم نے تو ان کی بات مانی ہے۔
واٹر بورڈ کا چیئرمین سولڈ ویسٹ کا ضلعی سطح پر چیئرمین منتخب میئر
کوبنارہے ہیں تو کیا غلط کررہے ہیں بھائی یہ آپ کا مطالبہ تھا
ان کا کہنا تھا کہ سندھ بار
کونسل کے آفس سیکریٹری کا قتل افسوس ناک ہے۔انشاءاللہ قاتل جلد گرفتار ہوں گے۔
ان کےقاتلوں کوجلد پکڑ کر قانون کے شکنجے میں لے کرآئیں گے
مرتضی وہاب نے کہا کہ امید ہے
غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز
کرانے سے متعلق آرڈیننس کو جلد اسمبلی سے
پاس بھی کروا لیں گے۔