واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفیٰ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خط میں کیے گئے دعوے غلط ہیں۔ ترجمان کے مطابق جو کینٹ نے کہا تھا کہ ایران سے کوئی خطرہ نہیں تھا، تاہم صدر ٹرمپ کے پاس ثبوت موجود تھے کہ ایران امریکا پر پہلے حملہ کرنے والا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں اور بحری قوت کے ذریعے دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے باعث امریکا نے سخت اقدامات کیے۔
یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور سیکیورٹی پالیسیوں پر اختلافات کو نمایاں کرتا ہے۔