آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ پولیس میوزیم کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق غور کیا گیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس میوزیم کے کیوریٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں میوزیم کے قیام، اغراض و مقاصد، نادراشیاء، تاریخ اورہتھیاروں کے بارے میں بتایا گیا۔دستاویزات، تصاویر اور دیگر ممالک کے پولیس میوزیمز کے ماڈلز پربھی بریفنگ دی گئی۔ کیوریٹر نے بتایا دو ہزار سترہ میں تعمیراتی کام مکمل ہونے پر پولیس میوزیم کو کھولاگیا۔ میوزیم میں اٹھارہ سو پینسٹھ سے انیس سو چالیس تک کی نایاب اور قیمتی دستاویزات اہم علمی سرمایہ ہیں۔اپ گریڈیشن کےلیےحاضرسروس اورریٹائرڈافسران کی توجہ اورتعاون درکار ہوگا۔ریٹائرڈ ملازمین نایاب دستاویزات اور تصاویرعطیہ کریں۔ آئی جی سندھ نے کہا سندھ پولیس میوزیم ناصرف تاریخ کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ پولیس کے مثبت تاثر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔