کراچی میں ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوئے تو شہر بھر سے تعزئیوں اور علم کے جلوس برآمد ہوئے


کراچی میں ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوئے تو شہر بھر سے تعزئیوں اور علم کے جلوس برآمد ہوئے

کراچی ،عرفان علی

کراچی میں ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوئے تو شہر بھر سے تعزئیوں اور علم کے جلوس برآمد ہوئے جو مختلف راستوں اور شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نیٹی جیٹی پل کے مقام پر سمندر میں ٹھنڈے کر دئیے گئے۔عقیدت مندوں کی جانب سے  منتیں اور  مرادیں پانے  کے لئے راستے بھر تعزئیوں پر چڑھاووں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یوم عاشور پر اس سال بھی کراچی میں مختلف علاقوں سے شام ہوتے ہی تعزئیے برآمد ہوئے۔روایتی انداز میں سڑکوں سے گذرتے تعزئیوں پر عقیدت مند آکر منت اور مرادیں پوری ہوجانے  کی دعائیں کرتے  رہے۔ نذرانوں اور چڑھاووں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

شہر میں جن علاقوں سےسب سے زیادہ   تعزئیے برآمد ہوئے ان میں لیاقت آباد، لائنز ایریا، رنچھوڑ لین  اور نیو کراچی سمیت دیگر مقامات سر فہرست رہے۔نوجوان مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے تعزئیوں کو لے کر نیٹی جیٹی پل کیماڑی پہنچے جہاں  حسب روایت تعزئیوں کو ٹھنڈا کردیا گیا ۔

شرکا ئے جلوس کا کہنا تھا کہ  وہ تعزیئے بناکر   نواسہ رسول  اور دیگر شہدائے کربلا سے اپنی   محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔