کراچی، نزاہت خان
ایام عزاء میں عاشقان حسین بڑی تعداد میں خون عطیہ
کرتے ہیں۔ مجالس کے بعد نشتر پارک کے قریب موجود محمدی بلڈ بینک چوبیس گھنٹے خون
کے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔
یوم عاشور کے جلوس میں ہر کوئی امام حسین سے عقیدت
و محبت کا اظہار کرتا رہا۔ کسی نے سبیل لگائی تو کوئی لنگر تقسیم کرتا رہا۔
سینکڑوں عزاداروں نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار
خون کا عطیہ دے کر کیا۔ کسی نے نمائش چورنگی پر لگے بلڈ کیمپ کا
رخ کیا تو کوئی نشتر پارک سے مجلس میں شرکت کے بعد بلڈ ڈونیشن سینٹر پہنچا۔ عزادار کہتے ہیں خون
عطیہ کرنا ایک حقیر سا نظرانہ ہے۔ برسوں سے اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ،،
محمدی بلڈ بینک کے روح رواں کہتے ہیں کہ عام
دنوں میں بھی شہریوں کا جذبہ قابل رشک ہے۔ ایام عزاء میں عطیات اور بھی بڑھ جاتے ہیں
،،
بلڈ ڈونیشن سینٹر میں جمع ہونے والے خون کے عطیات
بلڈ بینک کے ساتھ بنے تھیلیسیما مرکز کے بچوں کےلیے خون کی فراہمی کا سبب بنتا ہے۔