لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تباہی: ایک روز میں 357 افراد جاں بحق،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تباہی: ایک روز میں 357 افراد جاں بحق،

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تباہی: ایک روز میں 357 افراد جاں بحق، متاثرین کی مجموعی تعداد میں ہولناک اضافہ


لبنان کی وزارتِ صحت نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق بدھ کو ہونے والے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 357 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 2 مارچ سے شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 1,953 لبنانی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 6,303 سے تجاوز کر چکی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔