سونے کی قیمت میں کمی ۔ فی تولہ سونا بارہ سو روپے سستا ہوگیا۔
فی تولہ سونا کمی کے بعد چار لاکھ، اٹھانوے ہزار، نو سو باسٹھ روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار، انتیس روپے کم ہوکر چار لاکھ، ستائیس ہزار، سات سو اناسی روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر پانچ لاکھ، ایک سو باسٹھ روپے پر بند ہوا تھا۔