اس لڑکی کے ساتھ اچھا ہوا


اس لڑکی کے ساتھ اچھا ہوا



 کراچی، حنادیدار

اس لڑکی کے ساتھ اچھا ہوا،،،،،ایساہی ہونا چاہیے تھا،،،،اور یہاں ایسا ہی ہوتا رہاہے، اس میں عجیب کیاہے، جس جس کی بھی یہ سوچ ہے وہ یہ یاد ضرور رکھیں،یہ گندی سوچ رکھنے والے بھیڑیئےہمارے ہی درمیان موجود ہیں، میں بھی ایک لڑکی ہوں ، آپ کی بھی  ماں بہن بیٹیاں اسی معاشرےمیں انہی حیوانوں کےدرمیاں ہیں، لڑکی جیسی بھی تھی لیکن جو جہالت نظر آئی مینار پاکستان میں وہ خطرناک ہے یہ ماں لیں ، لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لڑکی پر تنقید کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ، گلی محلوں میں خواتین اور بچوں کو حراساں کرنے والے انہی میں سے ایک ہیں ، اسکول جانے والا بچہ  یا بجی بھی ایسے ہی جاہلوں کی بدتمیزی کا نشانہ بنتے ہیں ہم سب کو مل کر ان بھیڑیوں کےحوصلے پست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میں اور آپ کی ماں بہن بیٹیاں محفوظ رہ سکیں۔