کراچی میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین  میں تصادم۔

کراچی  میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین  میں تصادم۔

 ٹینکر وین پر الٹ گیا۔

حادثہ میں دو افراد جان سے گئے اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق  حادثے کا شکار  ہائی ایس وین اسٹیل مل موڑ کےقریب مخالف سمت سےآ رہی تھی ۔

سامنے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نےایمرجنسی بریک لگایا ،،لیکن دونوں گاڑیاں ٹکرائیں اور آئل ٹینکر،،،  وین پر الٹ گیا۔

حادثے میں دو افراد  جاں بحق ہوئے،، جن کی شناخت  بیالیس سالہ سعید  محمد اور چھبیس سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو نجی اسپتا ل منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد گاڑیاں بنانے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔