کراچی سے منشیات فروشی، قتل اور اسلحہ برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف چالان پیش کرنے کےلئے مہلت طلب کرلی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات فروشی، قتل اور اسلحہ برآمدگی کیسز کی سماعت ہوئی۔ گارڈن تھانے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں،، اور چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نےا ستدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی اور مقدمات کی مزید سماعت آٹھ جون تک ملتوی کردی۔