قومی ہیرو راشد منہاس نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کردی,خرم شیر زمان


قومی ہیرو  راشد منہاس نے ملک کے لئے اپنی جان  قربان کردی,خرم شیر زمان


کراچی،عرفان علی

تحریک انصاف کے رہنماوں نے شہید پائلٹ افسر راشد  منہاس کی قبر پر حاضری دی  اور  پھولوں کی چادر چڑھائی۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کے لئے شہدا کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

شہید پائلٹ افسر راشد منہاس کی 50ویں برسی  پر پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیر زمان نے شہید کی  قبر پر  حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے  گفتگو میں کہا  کہ قومی ہیرو  راشد منہاس نے ملک کے لئے اپنی جان  قربان کردی۔آج ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کے لئے شہدا کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔ ان کی  قیادت میں ملک  ترقی کررہا ہے ۔۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ  ملک میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ معاشی خوشخبریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔