سندھ ہائیکورٹ نے دوپولیس اہلکاروں کےقتل کےجرم
میں سزاکےخلاف اپیل منظورکرکےایم کیوایم کےٹارگٹ کلرعبیدکےٹو اورنادرشاہ کوبری کردیا۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلرعبیدکےٹو
اورنادرشاہ کی دوپولیس اہلکاروں کےقتل کےجرم میں سزاکیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔۔۔سندھ
ہائیکورٹ کےدوران سماعت ریمارکس دئیےکہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے
لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔۔۔ملزمان کیخلاف مزیدکیس نہیں ہیں توجیل سے رہاکیاجائے۔۔۔عدالت
نے ملزمان کو دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔پولیس
کےمطابق ملزمان نے سنہ دوہزار میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا
تھا۔۔۔جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار ریحان اور نثار شامل تھے۔۔۔ملزمان کے
خلاف انسداددہشت گردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔۔۔عبید کے ٹو اور
نادر شاہ کو ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔