لاہور قلندرز نے کرکٹر عبداللہ شفیق کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق آج ٹرینیڈاد میں قومی اسکواڈ جوائن کریں گے۔ وہ پروویڈنس سے ٹرینیڈاد روانہ ہوں گے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سیلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق نے گلوبل سپر لیگ میں گیانا واریئرز کے خلاف اپنا آخری میچ کل کھیلا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہے۔
لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کی جگہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی شمیم حسین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ گلوبل سپر لیگ 2026 میں لاہور قلندرز اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے اور ان کا اگلا میچ 29 جولائی کو سین فرانسیسکو یونیکارن کے خلاف شیڈول ہے۔