کراچی بہادر آباد میں ایم کیو ایم
کے مرکز پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کا
مقدمہ درج ۔رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کا کہنا ہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ ایم
کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کا مقدمہ درج
کرلیا گیا۔ پولیس حکام کےمطابق مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں انسداد
دہشت گردی، ہوائی فائرنگ، ہنگامہ آرائی، بلوہ اور
املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات
شامل کی گئی ہیں۔ متن مقدمہ کے مطابق
مسلح تصادم اور لڑائی جھگڑے میں تین
افراد زخمی ہوئے۔دو معلوم ملزمان نے بیس سے پچیس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی
فائرنگ اور جھگڑا کیا۔ ہوائی فائرنگ اور جھگڑے کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس
پھیل گیا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے
مرکز بہادر آباد میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی صدارت میں مختلف
شعبوں کے مرکزی ذمہ داروں کا اجلاس ہوا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان کے اندر کوئی اختلاف یا تقسیم
نہیں ۔ پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور
مستحکم ہے۔ حق پرست عوام آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان کو مزید مضبوط،
مستحکم اور متحد دیکھیں گے۔ اجلاس میں مرکزی رہنماؤں شبیر احمد قائم خانی سمیت متعدد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔