کراچی،عرفان علی
ورلڈ
یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ ، فیصلہ کن راونڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو برتری حاصل ہے،،
دو
روزہ فیصلہ کن راونڈ میں پاکستان کے حشام ہادی چار فتوحات اور 262 اسپریڈ کے
ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں پاکستان کے عماد علی نے پہلے روز چار فتوحات اور 167 اسپریڈ
کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھائی لینڈ کے نتاپک ناک ان اور نپاٹ وٹجانرتھن تیسری
اور چوتھی پوزیشن پر ہیں، کینیڈین کھلاڑی کی پانچویں پوزیشن ہے،کورونا وبا کی وجہ سے
عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ آن لائن کھیلی جارہی ہے