کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سےجاں بحق شخص کےلواحقین نےالزام عائد کیا
کہ واقعہ کےفوری بعد حقائق چھپانےکےلیے پولیس نےتھانہ حدود کاتنازعہ ظاہرکیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص منشیات فروشوں کاساتھی
تھا۔ یاراہگیر۔ تفتیش جاری ہے۔
کراچی میں
سہراب گوٹھ پل کےقریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔لواحقین کے مطابق جاں
بحق اسماعیل چاربچوں کاباپ اورتولیہ فیکٹری میں ملازم تھا۔اسماعیل سہہ پہرمیں
کھاناکھانےگھرآیاتھا
لواحقین
نےالزام عائد کیا کہ مقتول پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق ہوا،۔ ،لواحقین نےدعویٰ
کیا کہ پولیس نےپہلے لاعلمی ظاہرکی۔کچھ دیر بعدواقعہ کو منشیات فروشوں سےمقابلہ
قراردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گبول ٹاون تھانےکی حدودمیں
پیش آیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس
کامنشیات فروشوں سےمبینہ مقابلہ ہوا، مبینہ مقابلےمیں فائرنگ سےمقتول جاں بحق ہوا۔جاں بحق شخص منشیات فروشوں کےہمراہ
موجودتھا۔یاراہگیر۔تفتیش جاری ہے۔