کراچی ،عدنان اطہر
آئی ایم ایف سے پاکستان کو دو ارب پچھتر کروڑ ڈالر کی
امدادمل گئی۔زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند
ترین سطح ستائیس ارب اکتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بیس ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سطح پر پہنچ
گئے ہیں۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی
تعلق نہیں۔ پاکستان کے بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے
میں رقم پاکستان کو دی گئی ہے۔فنڈ موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں
اضافہ ہوا ہے اور ملکی مجموعی ذخائر کی
مالیت ستائیس ارب اکتالیس کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔