کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون پاکستان بازارمیں ہوٹل پر بیٹھے پولیس افسر کوملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا۔


   کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون  پاکستان بازارمیں ہوٹل پر بیٹھے پولیس افسر کوملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

کراچی،عرفان علی

 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون  پاکستان بازارمیں ہوٹل پر بیٹھے پولیس افسر کوملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ شہید  افسر اکرم خان منگو پیر انویسٹی گیشن میں تعینات تھا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے 8 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی،شہید اہلکار کی لاش آبائی گائوں روانہ کردی گئی،

کراچی میں پولیس افسران بھی دہشتگردوں  کے نشانے پر۔۔۔

اورنگی ٹائون پاکستان بازار کی حدود گلشن بہار  میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکرم خان شہید  ہو گیا ۔

مقتول  پولیس افسر تھانہ منگھو پیر شعبہ انوسٹی گیشن میں تعینات تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول پولیس افسر دوست کے ہمراہ ہوٹل پر کھانا کھانے آیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

فوٹیج میں  موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ،قمیض شلوار میں ملبوس ایک ملزم ہوٹل میں داخل ہوتا ہے، ملزم نے دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامہ ہوا تھا،دونوں پستول سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر پر اندھا دھند  گولیاں چلاتا ہے۔ فوٹیج میں ملزم کو ساتھی کے ساتھ باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،

پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ جائے واقعہ سے پستول کے 8 خول ملے ہیں  واقعے میں  ملوث ملزمان  کی  تلاش شروع کردی ہے۔

ایم ایل او عباسی عمیر احمد کے مطابق شہید افسر کو سر اور سینے پردو گولیاں لگی جبکہ ایک گولی ٹکرانے سے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے،

شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گائوں مانسہرہ روانہ کردی گئی