سردار عطاء اللہ خان مینگل وڈھ میں سپردخاک


 سردار عطاء اللہ خان مینگل وڈھ میں سپردخاک

کراچی،عرفان علی سردار عطاء اللہ خان مینگل وڈھ میں سپردخاک نماز جنازہ میں اراکین قومی اسمبلی ، سینیٹرز،صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی قبائلی سردار،عوامی نمائندے قبائلی عمائدین انتظامی افسران سمیت سندھ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔ گزشتہ روز بزرگ قوم پرست سیاست دان بی این پی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردارعطاء اللہ مینگل خان آہوں سسکیوں کے ساتھ وڈھ میں سپردخاک کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی میت کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی سے ان کے آبائی علاقے وڈھ خضدار بلوچستان گزشتہ روز پہنچا دی گئ تھی۔سردار عطاء اللہ مینگل کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول وڈھ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا ۔ بی این پی نے سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیاہے پارٹی پرچم بھی 40 روز تک سرنگوں رہےگا