سندھ میں کورونا کے مزید نوسو نوے کیسز سامنے آگئے


 سندھ میں کورونا کے  مزید نوسو نوے کیسز  سامنے آگئے

کراچی،عرفان علی 


سندھ میں کورونا کے  مزید نوسو نوے کیسز  سامنے آگئے۔ مہلک وائر س  میں مبتلا  گیارہ مریض انتقال کرگئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک  چار لاکھ چھتیس ہزار نو سو ستاون  افراد میں کورونا  کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت سات سو چوالیس مریضوں کی حالت تشویشناک اور چونسٹھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران چار سوبارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ دوسو پانچ کیس ضلع شرقی، پینسٹھ وسطی ،  چون ملیر اور سب سے کم  چوبیس کیس ضلع کورنگی سے سامنے آئے۔ شہر قائد میں  اب تک دو لاکھ اکیانوے ہزار پانچ سو چوہتر افراد میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے۔