ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ٹیم
منتخب ہوگئی،، ایونٹ کیلئے کھیلا جانے والا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ حشام ہادی خان کے
نام رہا،، سات اگست سے شروع ہونے والےورچوئل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔۔
انٹرنیشنل ایونٹ ویسپا
یوتھ اسکریبل کپ کیلئےپاکستان ٹیم کا انتخاب،، ٹیم کا انتخاب کوالیفائنگ ٹورنامنٹ
کےذریعے کیا گیا، دومرحلوں پرمشتمل ٹورنامنٹ میں ساٹھ سے زائد کھلاڑیوں نےحصہ لیا،،،
حشام ہادی خان نے ناقابل شکست رہتے ہوئےٹورنامنٹ اپنے نام کیا،،
علی سلمان دوسرے، عثمان شوکت تیسرے سید عماد علی چوتھے، عفان سلمان پانچویں
اورنوسالہ احمد سلمان چھٹے نمبرپررہتے ہوئے قومی ٹیم میں منتخب ہوگئے
ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ سات سے بائیس اگست تک پاکستان کی
میزبانی میں آن لائن کھیلا جائےگا،،ایونٹ کے لیے
دو دفعہ کی ویسپا ورلڈیوتھ اسکریبل
کپ کی چیمپئن پاکستان کو فیوریٹ
قرار دیا جارہا ہے۔۔