وفاقی وزیراطلاعات
اور گورنر سندھ نے اسپتال میں زیر علاج معروف اداکار عمر شریف کی عیادت کی۔گورنر عمران اسماعیل کا
کہنا تھا نجی اسپتال کامیڈیکل بورڈ ڈاکٹر
فیصل سلطان کی ہدایت پرکام کرےگا۔فواد
چوہدری نے کہا معروف اداکار کو
تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیر فواد
چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے
کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی۔
گورنر سندھ عمران
اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہدایات جاری کردیں۔اسپتال کامیڈیکل بورڈ
ان کی ہدایت پرکام کرےگا۔
ابھی جو ہاں پر ان کے
کنسلٹنٹ ہیں وہ ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ
میڈیل بورڈ بناکے جہاں بھی ہونا ہے جیسے بھی ہونا ہے وزیراعظم اُن کو فیسیلیٹیٹ کریں
گے
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمرشریف ہمارا اثاثہ ہیں۔ حکومت کی
پوری کوشش ہوگی کہ معروف اداکار کو
تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان جو
بھی لائحہ عمل بنائے گی وفاقی حکومت اُس میں تعاون کرے گی
وفاقی وزیر
اطلاعات نے عمر شریف
کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین
دہانی کرائی ۔