ڈیفنس ڈے پر ہونے والے خواتین کےنمائشی ہاکی میچ کو جی ایم پنجاب ویمنز ہاکی ونگ نے جیت لیا


ڈیفنس ڈے  پر  ہونے  والے خواتین  کےنمائشی ہاکی میچ  کو جی ایم پنجاب ویمنز ہاکی ونگ نے جیت لیا

کراچی، دانش

ڈیفنس ڈے  پر  ہونے  والے خواتین  کےنمائشی ہاکی میچ  کو جی ایم پنجاب ویمنز ہاکی ونگ نے جیت لیا۔  جبکہ مردوں کے مقابلے میں راشد منہاس شہید الیون نے میدان مار لیا ، راشد منہاس شہید الیون نے عزیز بھٹی شہید کو 1-2 سے شکست دی۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے نمائشی ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا۔۔    پنجاب ویمنز ہاکی ونگ راحت خان الیون اور سندھ ویمنز ونگ شہلا رضا الیون  کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ رہا۔ پنجاب ویمنز ونگ  نےصفر کے مقابلے میں ایک گول  سے کامیابی حاصل کی۔

مردوں کے مقابلے میں  عزیز بھٹی شہید الیون اور راشد منہاس شہید الیون کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راشد منہاس شہید الیون نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کے حارث نصیر نے دو جبکہ حماد ایاز نے ایک گول اسکور کئے، عزیز بھٹی شہید الیون کی جانب سے فہیم خان اور سہیل عباس نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دیکھائی،