محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج اپنے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نا کھولنے سے متعلق غور کرے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج اپنے اجلاس میں تعلیمی ادارے  کھولنے یا  نا کھولنے سے متعلق  غور کرے گی۔

کراچی،عرفان علی

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج اپنے اجلاس میں تعلیمی ادارے  کھولنے یا  نا کھولنے سے متعلق  غور کرے گی۔

نئے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت آج  محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ کمیٹی میں غور کیا جائے گا کہ سندھ میں عاشورہ کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کورونا کے باعث تعلیمی  ادارے بند ہیں۔پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز  کا موقف ہے کہ عاشورہ کے بعد اسکول کھولے جائیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پرائیوٹ اسکولز  ایسوسی ایشنز کے سربراہوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔