کراچی میں جوڑیا بازار کے تاجر سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں جوڑیا بازار کے تاجر  سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا

کراچی میں جوڑیا بازار کے تاجر  سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا۔۔۔ملزموں نے کورئیر سروس کے لفافے میں  گھر پر بھتے کی پرچی اور دو گولیاں بھیج دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

کراچی پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی جوڑیا بازار کے   تاجر کو مبینہ طور پر  بھتے کی پرچی اور دو 9 ایم ایم  پستول کی گولیاں موصول ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو   نامعلوم افراد تاجر کے گھر پر کورئیر سروس کمپنی کا لفافہ   دیکر گئے۔مبینہ طور پر   پرچی کے ذریعے  تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پولیس نے  واقعہ کا مقدمہ متاثرہ  تاجرکی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج  کرلیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق  ملزموں کی جانب سے دئیے گئے لفافےمیں 2 نائن ایم ایم کی گولیاں اور ایک خط موجود تھا۔ پرچی میں  رقم  نا دینے پر تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی  دی  گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تاجرکو مبینہ طور پر بھتے  کی پرچی 5 اکتوبر کو بھییجی گئی اور اگلے روز  واقعے کا مقدمہ درج ہوا ۔۔۔مقدمے کی تفتیش  کراچی پولیس کے شعبہ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ منتقل کردی گئی ہے۔۔۔