انتظار قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج بھی نا سنایا جاسکا


انتظار قتل کیس  کا محفوظ فیصلہ آج بھی نا سنایا جاسکا

 

 

 کراچی،عدنان اطہر

انتظار قتل کیس  کا محفوظ فیصلہ آج بھی نا سنایا جاسکا۔ اس سے پہلے سولہ اگست کو بھی فیصلہ التو ا کا شکار ہوگیا  تھا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کا فیصلہ ایک بار پھر التوا کا شکار  ہوگیا۔ اے ٹی سی سیون کے جج کے  ریٹائر ہونے کے سبب تیس جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ،،،، نہ سنایا جاسکا۔اس سے پہلے سولہ اگست کو  جج کی رخصت کی وجہ سے فیصلہ نہ سنایا جاسکا تھا۔ انتظار قتل کیس کی سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ انتظار احمد کو تیرہ جنوری دوہزار اٹھارہ کو خیابان اتحاد ڈیفنس میں قتل کیا گیا  تھا۔ کیس میں اینٹی  کار لفٹنگ  سیل کے آٹھ  اہلکاروں کو نامزد کیا گیا تھا۔