اسپیکر سندھ اسمبلی اراکین کے غیر سنجیدہ رویے پر برہم۔ ایک گھنٹے تک
اراکین کا انتظار کرنے کے بعد اجلاس شروع کیا اور پانچ منٹ بعد جمعہ تک ملتوی کردیا۔ ایم کیو ایم کے
اراکین نے اسپیکر کے اقدام کو جانبداری قرار دے دیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس معمول
کے مطابق تاخیر سے شروع ہوا۔اراکین کی انتہائی کم تعداد ایوان میں موجود تھی۔
اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ممبران کے مطالبے پر صبح
10بجے اجلاس رکھا تھا۔
اسپیکر نے پانچ منٹ بعد ہی
اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک لئے
ملتوی کردیا۔ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی
پہنچے تو علم ہوا اجلاس تو ملتوی ہوچکا ہے۔
اسپیکر صاب نے سرکاری بینچوں پر بیٹھے اراکین اور سرکاری بینچوں پر بیٹھے
وزراء کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے
انتہائی عجلت میں اجلاس ملتوی کردیا
محمد حسین نے اسپیکر کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ اب
اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے ہوگا۔ کمر کس لیں،،، تاکہ اسپیکر اور
ڈپٹی اسپیکر کو اس طرح کا موقع نہ ملے۔