ڈالرتاریخی مہنگا ہوکراب سستے ہونے کی طرف گامزن ہے

صبانور صبانور

ڈالرتاریخی مہنگا ہوکراب سستے ہونے کی طرف گامزن ہے

ڈالرکی اونچی اڑان کوبریک لگ گیا۔انٹربینک میں  ایک ہی روز میں نو  روپےسےزائد سستا ہوکر دوسو اٹھائیس روپے اسی پیسے پر بند ہوا۔

ڈالرتاریخی مہنگا ہوکراب سستے ہونے کی طرف گامزن ہے۔

رواں سال ڈالرکی قیمت نےتمام سابقہ ریکارڈ توڑدئیے،،

لیکن اب ڈالرکی قیمت کوریورس گیرلگ گیا۔

انٹربینک میں ڈالرآج 9 روپے58 پیسےسستاہوکر 228 روپے 80 پیسے پربند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق ڈالرکی قیمت میں ایکساتھ 9 روپےسےزائد کمی ایک روزمیں پہلی بارہوئی ہے۔

ماہرین کہتےہیں کہ آئی ایم ایف سےقسط ملنےکی مثبت خبریں ہوں،

 ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ اور درآمدی بل میں کمی،،،، ڈالرکی قیمت پراثراندازہورہی ہے۔۔

رواں سال 30 جون کو ڈالر 4 روپےسےزائد سستا ہواتھا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ معاشی چیلنجزکودیکھتےہوئےڈالرکی قیمت کوکنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے۔۔