کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی۔تجارتی مراکز رات دس
بجے کھلے رہیں گے۔رات بارہ بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ دوسو مہمانوں کے
ساتھ انڈور شادی کی تقریبات بھی ہوسکیں گی۔
کورونا کیسز میں کمی کے بعد پابندیوں
میں مزید نرمی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز سے متعلق
محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔تجارتی مراکز رات دس بجے تک کھلے
رہیں گے۔کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔انڈور
ڈائننگ رات بارہ بجے تک کھلی رہے گی،،،لیکن
اس کے لئے ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔ ریسٹورنٹس میں پچاس فیصد افراد کو بٹھانے
کی اجازت ہوگی۔ جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں
پچاس فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں ستر فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔انڈور شادی کی تقریبات میں دو سو مہمانوں اور اوپن ایریا میں چار سو مہمانوں کی اجازت ہوگی۔تفریحی پارکس،
واٹرپارکس، پبلک پارکس اور سوئمنگ پولز
پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔
مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے۔ سینما
اور انڈور گیمز پر پابندی برقرار رہے گی۔ نئے حکم نامے کا اطلاق سولہ سے تیس ستمبر تک ہوگا۔