مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاایک روزہ دورہ کراچی

عرفان علی عرفان علی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاایک روزہ دورہ کراچی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاایک روزہ دورہ کراچی ۔ ۔۔ سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت کیا ۔۔۔ کہتے ہیں بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دور کرنا ہوں گی ۔۔ ۔قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔

چند ہفتوں میں مسلم لیگ ن کے صدر۔ میاں شہبازشریف کا دوسرا دورہ کراچی!!!

احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، ملک احمد اعوان اورعطا تارڑ کے ساتھ کراچی پہنچے ۔۔ ۔

صوبائی قیادت نے استقبال کیا ۔۔۔ ایئر پورٹ کے باہر کارکنوں کا ہجوم تھا ۔۔۔

میاں شہباز شریف ایئر پورٹ سے ڈیفنس میں سردار اختر مینکل کی رہائش گاہ پہنچے ۔ ۔۔

ان کے والد اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردارعطاء اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عطاء اللہ مینگل نے قانون کی حکمرانی کے لیے کام کیا ۔۔۔

ملک کو آگے لیکر جانے کے لیے تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا ۔

صدرن لیگ  سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل  کی رہائشگاہ بھی گئے۔

شہبازشریف نے  کراچی میں کنٹونمنٹ الیکشن جیتنے والے کونسلر سےمقامی ہوٹل میں ملاقات بھی کی۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرروانگی سے قبل شہبازشریف سے شہریوں کی شکایات سنی اورسلفی بھی بنوائیں