فالودے اور ویلڈنگ والے کے بعد شیٹرنگ کا کام کرنے والا مزدور بھی منی لانڈنگ الزامات کی زد میں


 فالودے اور ویلڈنگ والے کے بعد شیٹرنگ کا کام کرنے والا مزدور بھی منی لانڈنگ الزامات کی زد میں

 

کراچی میں فالودے اور ویلڈنگ والے کے بعد شیٹرنگ کا کام کرنے والا مزدور بھی منی لانڈنگ الزامات کی زد میں آگیا۔۔۔۔نیب راولپنڈی نے کراچی کے رہائشی مزدور  کو چوری شدہ دو سو جاپانی گاڑیاں رکھنے کے الزام میں طلب کرلیا۔

چلچلاتی دھوپ میں لکڑی کا کام کرتا یہ کراچی گجر نالے کا رہائشی محمد اکبر ہے جس کی آمدنی تو یومیہ ایک ہزار روپے ہے مگر اس پر الزامات قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے کا ہے۔

محمد اکبر کہتے ہیں کہ گھر میں موجود موٹر سائیکل چلنے کے قابل نہیں اور مجھےنیب نے دو سو چوری شدہ جاپانی گاڑیوں کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔۔۔سوال کرتے ہیں کہ کرائے کے پیسے نہیں راولپنڈی کیسے جاوں؟؟؟

محمد اکبر کے مطابق قومی احتساب بیورو کا نوٹس ملنے کے بعد وہ اور اہلخانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔۔۔حکومت سے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں

محمد اکبر نے دعویٰ کیا کہ نیب نوٹس پر درج ٹیلی فون نمبرز پر بھی بارہا رابطے کئے مگر کال اٹینڈ نہیں ہوئی، کہتے ہیں کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہوں،نیب حکام گھر آکر تفتیش کرلیں کسی غیر قانونی فعل میں ملوث نہیں ہوں۔