سندھ میں کورونا سے متاثرہ اٹھارہ افراد انتقال کرگئے۔ پانچ سو چون نئے کیسز
سامنے آگئے
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک چار لاکھ چھپن ہزار ایک سو آٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے
سات ہزار تین سو اناسی افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت چار سو چودہ
مریضوں کی حالت تشویشناک اور انتالیس
وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے
کے دوران ایک سو ترانوے افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اب تک دو لاکھ اٹھانوے ہزار آٹھ سو باہتر افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔