نیب کے سابق اور موجودہ افسروں کے خلاف ایک کروڑ سے زائد رشوت لینے کی نیب انکوئری ۔ تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں نواکتوبر تک توسیع کردی گئی۔
کراچی
میں احتساب عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو لاہور سے گرفتار سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسامہ یونس،زین
العابدین اور اعجاز علی ڈاوچ پیش ہوئے۔ نیب
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے تاحال تفتیش مکمل ہوئی اور نا ہی ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی فرانزک
رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ملزم اسامہ یونس کو اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکریٹری انوسٹی گیشن ونگ زین
العابدین کے خلاف انکوئری میں گرفتار کیا گیا
ہے ۔ملزم اسامہ یونس نے ایک نیب انکوئری بند کرنے کے ایک کروڑ چالیس لاکھ اور ایک
دوسرے کیس میں تین کروڑ دس لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ ملزمان پر کروڑوں روپے رشوت لے کر
انکوئریز بند کرنے کا الزام ہے۔