تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ۔گرین لائن کب چلے گی،، کسی کوپتا نہیں۔

صبانور صبانور

تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ۔گرین لائن کب چلے گی،، کسی کوپتا نہیں۔

 تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ۔گرین لائن کب چلے گی،، کسی کوپتا نہیں۔   گورنر سندھ  گرین لائن ٹریک کا جائزہ لینے  پہنچے اور بس میں سفر کرتے کرتے سرجانی پہنچ گئے۔ کہتے ہیں یہ عمران خان کا خواب ہے جس کی جلد تکمیل ہوگی۔ نواز شریف نے گرین لائن کا نہیں لندن کا خواب دیکھا ،،، جہاں وہ چلے گئے۔ پنڈورا  پیپرز میں  جس کا نام آیا،،اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

گورنر  سندھ  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ گرین لائن میں بیٹھ کر حیدری ،گرین بس اسٹیشن پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے گرین بس سرو س کے آغاز کی  نئی  تاریخ دے دی۔ کہتے ہیں تھوڑا  کام باقی ہے۔ وزیراعظم جلد  افتتاح کریں گے۔

ہماری خواہش ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندراندروزیراعظم صاحب خود آکر اس کا  باقائدہ افتتاح کریں اس کے بعدیہ پبلک ٹرانسپورٹ پبلک کے حوالے کردی جائےگورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ پنڈورا پیپرز میں  جن لوگوں کے  نام  آئے ہیں،، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پنڈورا باکس میں جو جو چیزیں آئیں ہیں  وزیراعظم صاحب نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اسکی تحقیقات کریں گے چاہے اسکا تعلق پی ٹی آئی سے یا کسی بھی پارٹی سے ہو

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے گرین لائن کا نہیں لندن کا خواب دیکھا ،،، جہاں وہ چلے گئے۔گورنر سندھ  ٹریک کے معائنہ کے لئے سرجانی ٹاون تک  گئے۔