کراچی میں قتل کیس میں
گرفتار سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کے گھر میں خنجر بردار شخص داخل۔ حملہ میں ملازمہ جاں بحق۔ ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او سچل کے مطابق
سعدی ٹاون میں خنجر بردار شخص جب گھر میں داخل ہوا ،، تو پولیس افسر ہارون
کورائی کے اہلخانہ گھر میں موجود تھے۔ چاقوبردار شخص کے خوف سےاہل خانہ گھرمیں
محصورہوگئے۔ حملہ آور نے خنجر کا وار کر کے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو زخمی کردیا۔گرفتار
پولیس افسر کے بیٹے عامر کورائی نےمددگار ون فائیو پر اطلاع دی ۔
پولیس پہنچی تو گھر میں کام کرنے والی ملازمہ شدید زخمی حالت میں ملی جبکہ حملہ آور فرار ہوچکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
ہلاک خاتون شدیدزخمی حالت میں افسرکےگھرسے نکل کرپہلے اپنے گھرگئی تھی۔ بعد میں وہ
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی
کوشش اور
دیگرپہلووں پرتحقیقات کی جارہی
ہے۔ انسپکٹرہارون کورائی کےبیٹے کے بیان
کاجائزہ لیاجارہاہے۔