پاکستان ویمن اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن اے ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرادیا
ویسٹ انڈیز ویمن اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ20اوورز میں8وکٹوں پر96 رنز بنائے، ایمن انور اور رامین شمیم نے دو دووکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان ویمن اے نے18.5اوورز میں ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،عائشہ ظفر نے40 رنز بنائے، پاکستان اے ٹیم کی کپتان سدرانواز نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،،